دوران غسل زندہ ہونے والی خاتون کچھ گھنٹے بعد انتقال کر گئیں


کراچی(نیوز ڈیسک )سرد خانے میں غسل کے دوران زندہ ہونے والی خاتون کچھ گھنٹے بعد انتقال کر گئی۔عباسی شہید اسپتال میں گزشتہ روز 75 سالہ رشیدہ بی بی کو مردہ قرار دیا گیا تھا جس کا باقاعدہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا گیا تھا۔ذرائع کا بتانا تھا کہ فالج سے متاثرہ رشیدہ بی بی کو عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرز نے بغیر معائنے کے ہی خاتون کو مردہ قرار دے دیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کا جسم تقریباً پون گھنٹے تک سردخانے پھر ایک

Advertisement

گھنٹے غسل کے لیے باہر رکھا رہا اور جب خاتون کو غسل دینے کے لیے اٹھایا گیا تو بدن میں حرکت ہوئی جس پر اہلخانہ نے شور مچا دیا۔تاہم اب سینئر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کا کہنا ہے کہ 75 سال کی رشیدہ بی بی گزشتہ رات انتقال کر گئی ہیں۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us