وزیراعظم عمران خان آج ہنرمند پاکستان پروگرام کا آغاز کریں گے


اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعظم عمران خان آج ہنرمند پاکستان پروگرام کا آغاز کریں گے، پروگرام کے پہلے مرحلے میں ایک لاکھ 70ہزار نوجوانوں کوہنرسکھایا جائےگا۔ہنرمند جوان پروگرام کے تحت  وفاقی حکومت نے نوجوانوں کے لیے ایک اوراہم منصوبہ بنالیا،

اسلام آباد کنونشن سینٹرمیں وزیراعظم عمران خان پروگرام کاآغازکریں گے،پروگرام لانچنگ کی تیاریاں مکمل ہیں ۔ نوجوانوں کے لیے 30ارب روپے پرمحیط پروگرام میں ہنرمند نوجوان ، اسٹارٹ اپ اورانٹرن شپ پروگرام شامل ہیں ۔پروگرام کے تحت دوست ملکوں کی معاونت سے 5 سنٹر آف ایکسیلینس قائم کیے جائیں گے،ٹیوٹا انسٹی ٹیوٹس کو بین الاقوامی اداروں کے ساتھ منسلک کیا جائے گا ۔معاونِ خصوصی برائے نوجوانان عثمان ڈارکا ماننا ہے کہ انٹرن شپ شامل ہیں 80 فیصد نوجوانوں کو روزگار اورکاروبارکا موقع ملے گا ،یہ وزیراعظم کی طرف سے نئے سال کا تحفہ ہے ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us