عمران خان کی حکومت ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکی ہے،محمدسلیم


لاہور (آن لائن)مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت ملک کی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکی ، پی ٹی آئی حکومت نے ملک میں اتنی بے یقینی پیدا کر دی کہ سرمایہ دار ملک سے بھاگ گیا یاانڈر گر ائو نڈ ہو گیا، عمران خان نے ہمیشہ پر تشدد اور گالی گلوچ کی

بات کی ہے،عمران خان ملک کو ایک فاشسٹ اسٹیٹ بنانا چاہتے ہیں۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ پی ٹی آ ئی والے بتا ئیں علیمہ باجی کے غیر قانونی اثاثوں اور منی لانڈرنگ پر کارروائی کیوں نہیں ہوئی؟۔ علیمہ خان کی غیر قانونی جائیداد عمران خان کی بے نامی ہے۔ وزیراعظم کے قریبی ساتھی جہانگیر ترین پر نیب کیوں خاموش ہے؟ جہانگیرترین نے اپنے باورچی اور بچوں کے ذریعے منی لانڈرنگ کی، سپریم کورٹ سو موٹو کیوں نہیں لیتی؟۔پی ٹی آئی سے حکومتی معاملات نہیں چلائے جا رہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ انکے اقتدار کے آگے کوئی آواز نہ اٹھا سکے وہ بھول گئے ہیں کہ جس ملک میں ایوب خان، ضیا الحق اور مشرف اقتدار قائم نہیں رکھ سکے ہیں وہاں عمران خان’’ جنرل‘‘ تو نہیں پھر یہ کہاں سے فاشسٹ ازم کے ذریعے اپوزیشن اور پاکستان کے عوام کا گلہ گھونٹ لے لیں

گے۔ انہو ں نے کہاکہ تحریک انصا ف حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔عوام نااہل حکومت سے نجات کیلئے دن را ت دعا ئیں کر رہی ہے



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us