وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ کی بھول بھلیاں میں راستہ بھول گئے ، سوال پر سیکیورٹی سٹاف نے کیا جواب دیا ؟ جان کر آپ بھی ہنس پڑیں گے


سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ سمیت تینوں ترمیمی بل اتفاق رائے سے منظور کر لیے گئے ہیں جوکہ اب اگلے مرحلے میں سینٹ میں جائیں گے جبکہ ا س موقع پر وزیراعظم عمران خان نے بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی جہاں نہایت ہی دلچسپ واقع پیش آیا اور وہ اپنے چیمبر کا راستہ بھو ل گئے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس کی بھول بھلیاں میں راستہ بھول گئے ، عمران خان پارلیمانی

Advertisement

پارٹی اجلاس میں شرکت کے بعد چیمبر کیلئے روانہ ہوئے تو وہ راست میں وزیر داخلہ اعجازشاہ کی سرگوشیاں سنتے ہوئے گیٹ پر پہنچے ، سامنے دیوار اور اپنے دائیں بائیں دروازے دیکھ کر وزیراعظم رک گئے ۔ وزیراعظم نے سیکیورٹی افسر سے تجسس کا شکار ہو کر سوال کیا کہ میں کہاں اور مجھے تم کہاں لے کر جارہے ہو جس پر سیکیورٹی سٹاف نے جواب دیا کہ سر بائیں جانب چیمبر بھی ہے اور اسمبلی کا دروازہ بھی ۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us