میچز دیکھنے کا موقع، پی سی بی نے پاکستانیوں کو سب سے بڑی خوشخبر ی سنا دی


کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایونٹس کی طرز پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بھی ”فین پارکس“ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے جہاں شائقین کرکٹ ٹکٹ خریدے بغیر ہی سٹیڈیم جیسے ماحول میں میچز سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کا پانچواں ایڈیشن20 فروری سے22 مارچ تک منعقد ہوگا اور پہلی مرتبہ ٹورنامنٹ کے تمام میچز کا انعقاد ہوم گراؤنڈز پر کیا جا

Advertisement

رہا ہے جس کے تحت کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان کرکٹ سٹیڈیمز میچز کی میزبانی کریں گے جبکہ ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے مختلف اقدامات پر غور جاری ہے اور اس مقصد کیلئے آئی سی سی ٹورنامنٹس کی طرز پر ”فین پارکس“ بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایونٹ میں شریک تمام6 ٹیموں کراچی کنگز، ملتان سلطانز، لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے ” فین پارکس“ بنیں گے جہاں شائقین کرکٹ بڑی سکرین پر سٹیڈیم جیسے ماحول میں میچز سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔گزشتہ برس انگلینڈ میں منعقدہ ورلڈکپ کے دوران ” فین زونز“ میں ہزاروں افراد آتے تھے اور پی سی بی کو یقین ہے کہ پاکستان میں بھی ایسا ہی ہو گا۔ اس حوالے سے ایک فرنچائز آفیشل نے

کہا کہ ”فین پارکس“ کا منصوبہ اچھا ہے، اس سے شائقین کو ایونٹ کے ساتھ جوڑنے میں مزید مدد ملے گی،البتہ ابھی ہمارے پاس اس حوالے سے بہت زیادہ تفصیلات نہیں ہیں، زیادہ اچھا یہ ہوگاکہ ان شہروں میں بھی ”فین پارکس“ بنائے جائیں جہاں میچز نہیں ہو رہے۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us