متحدہ عرب امارات نے 5 سال کا سیاحتی ویزہ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا


اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) متحدہ عرب امارات نے بڑا اعلان کرتے ہوئے 5 سال کا سیاحتی ویزہ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔متحدہ عرب امارات کے سفیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات 5 سال کا ٹوریسٹ ویزا جاری کرے گا۔ پانچ سالہ سیاحتی ویزہ جاری کرنے کا فیصلہ نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المخدوم نے کیا۔سفیر کے مطابق تمام ممالک کے شہری 5 سالہ ملٹی پل سیاحتی ویزا حاصل کر سکیں گے۔ یہ فیصلہ امارات کو عالمی سیاحت کی منزل بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں یو اے ای کو سالانہ 2

کروڑ 10 لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us