وہ پاکستانی شخصیت جس نےایرانی جنرل قاسم سلیمانی کا نماز جنازہ پڑھایا ، جانتے ہیں وہ کون ہیں؟


ایران (مانیٹرنگ ڈیسک ) وہ پاکستانی شخصیت جس نےایرانی جنرل قاسم سلیمانی کا نماز جنازہ پڑھایا ، جانتے ہیں وہ کون ہیں؟۔۔۔قاسم سلیمانی کا جنازہ پڑھانے والا پاکستانی شخص کون ہے؟۔ تفصیلات کے مطابق بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق قاسم سلیمانی کی نمازے جنازہ پڑھانے والے آیت اللہ بشیر حسین نجفی پاکستانی شہری تھے۔عراق میں امریکی حملے

Advertisement

میں ہلاک ہونے والے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی نمازے جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔
قاسم سلیمانی کی نمازے جنازہ تہران میں رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ نے پڑھائی جبکہ عراق میں ان کی نمازجنازہ ایک پاکستانی نے پڑھائی جن کا نام آیت اللہ بشیر حسین نجفی ہے۔قیام پاکستان کے وقت آیت اللہ بشیر حسین نجفی لاہور کے قریب باٹا پور میں منتقل ہو گئے۔ آیت اللہ بشیر حسین نجفی نے عربی گرائمر اور فقہ کی ابتدائی تعلیم اپنے دادا اور چچا سے حاصل کی ، آیت اللہ بشیر حسین نجفی کے دادا کا نام محمد ابراہیم اور چچا کا نام خادم حسین ہے۔
بعدازاں آیت اللہ بشیر حسین نجفی نے لاہور کی جامعہ منطظر میں آیت اللہ اختر عباس قدس کی سرپرستی میں زیر تعلیم رہے ۔ آیت اللہ بشیر حسین نجفی خود بھی دینے تعلیم دیتے رہے اور

بہت سے بڑے عالم دین ان کے طالب علم ہیں۔ آیت اللہ بشیر حسین نجفی کا یک بھائی عالم جبکہ دو بھائی شاعر تھے۔ 1960 کی دہائی میں آیت اللہ بشیر نجفی عراق پہنچے نے نامور علماء سے درس حاصل کیا جن میں آیت اللہ کاظم تبریزی اور آیت اللی سید محمد روحانی ، آیت اللہ روحانی ، آیت اللہ سید ابو ا؛قاسم خوئی شامل تھے۔
نجف میں اسلام کے چوتھے خلیفہ اور پیغمبر اسلام کے داماد حضرت علی کا مزار ہے۔ جو کہ شیعوں کا بہت ہی مقدس مقام تصور کیا جاتا ہے۔آیت اللہ بشیر نجفی کے ایک بھائی و دیگر کے اراکین پاکستان مین مقیم ہیں، خاندان کے افرا کا کہنا ہے ہے کہ آیت اللہ نجفی جب سے عراق گئے ہیں واپس نہیں لوٹے۔ حتیٰ کے ان کے بھائی ، والد اورچچا کا انتقال ہوا تاہم اوہ پھر بھی

عراق میں ہی مقیم رہے اور پاکستان کا رخ نہ کیا۔
پاکستان میں آیت اللہ نجفی کے نمائندے سبطین سبزواری کا کہنا ہے کہ نجف میں بیٹھ کر تو مذہبی اور سیاسی حوالے سے اس کا کردار بہت بڑا ہوگا۔ آیت اللہ نجفی کا چھوٹا بیٹا انجیئر ہے جو دبئی میں ملازمت کر رہا ہے۔ اس سے قبل آیت اللہ بشیر نجفی کی قاسم سلیمانی کے ہمراہ مارنے جانے والے عرا ق کے کمانڈر ابو مہدی مندس کیساتھ ملاقات کی تصویر سامنے آئی تھی۔ آیت اللہ بشیر کئی فلاحی اداروں کی سرپرستی بھی کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ہی امام بارگاہوں کی تعمیرو ترقی کیلئے اہم کردار ادا کرچکے ہیں۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us