بھارتی آرمی چیف کی دھمکیاںگیڈر بھبکی ثا بت ہو نگی:شفیق ر ضا قادری


لاہور (آن لائن)انجمن شہر یان لاہورکے چیئرمین شفیق ر ضا قادری نے کہاکہ بھارتی آرمی چیف کی دھمکیاںگیڈر بھبکی ثا بت ہو نگی، بھارت جان لے کہ پاک سرزمین کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو ہر بار جذبہ خیر سگالی نہیں دکھائی جائے گی، اس مرتبہ کسی’’ابھی نندن‘‘ نے مہم جوئی کی کوشش کی تو اسے ماتا پتا یاد کر ا دیں گے ۔اپنے جاری

بیان میں انہو ں نے کہاکہ وطن عزیز کی جانب سے جب بھی دوستی اورامن کا پیغام پڑوسی ملک کوپہنچایاجاتا ہے توناجانے کیوں وہ لوگ اس کو ہماری کمزوری سمجھ لیتے ہیں، حالانکہ ماضی کی جنگوں اورخاص طورپرکارگل کی جنگ کے نتائج ان کے سامنے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ ہندوستانی حکومت اور فوج جان بوجھ کرایسے ہتھکنڈے اپناتی ہے، جن کی بدولت خطے کاامن متاثرہوتا ہے،بھارتی آرمی چیف کی دھمکیاںگیڈر بھبکی نئی با ت نہیں ہے ، سر حدو ں پر کھڑی پاک فوج و طن کے د فا ع سے کسی صور ت غافل نہیں۔پاک فوج د شمن کے عزائم خاک میں ملانے اور انہیں منہ تو ڑ جوا ب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us