وزیراعظم کے بھانجے کے گھر ڈکیتی کرنیوالا ملزم پکڑا گیا


لاہور ( آن لا ئن ) وزیراعظم عمران خان کے بھانجے کے گھر میں ڈکیتی کرنے والے ملزم اپنی بے وقوفی کی وجہ سے پکڑے گئے۔ تفصیلا ت کے مطابق لاہور میں رہائش پذیر وزیراعظم عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کے گھر میں ڈکیتی کرنے والے ملزم چیک کی وجہ سے پکڑے گئے۔ ملزم 30 لاکھ روپے کا چیک کم پیسوں میں فروخت کرنے کی کوشش

کررہے تھے، چیک کم قیمت میں فروخت کرنے کی بات انسویسٹی گیشن پولیس تک پہنچی جس پر مصطفیٰ آباد پولیس کے انویسٹی گیشن انچارج نے ڈاکوؤں کو میٹنگ کیلیے بلایا جہاں ڈاکو میٹنگ کیلیے آئے تو انہیں دھرلیا گیا۔ پو لیس نے تینوں ڈاکو ں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے طلائی چوڑیاں اورپستول بھی برآمد کرلیا ہے ، تینوں ڈاکو علاقہ تھانہ مصطفیٰ آباد کے رہائشی ہیں ۔ پو لیس ان ڈاکو ں سے مزید تفتیش کر رہی ہے ۔واضح رہے کہ وزیراعظم کے بھانجے کے گھر میں ڈکیتی کی واردات 4 جنوری کو ہوئی تھی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us