وفاقی وزیرفواد چوہدری کے تھپڑ کا اثریاکچھ اور۔۔۔ مبشر لقمان کے پروگرام میں الزامات لگانے والے ثاقب کھرل نے معافی مانگ لی


لاہور (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی سے وابستہ اینکر پرسن رائے ثاقب کھرل نے ذاتی نوعیت کے الزامات لگانے کے بعد وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے معافی مانگ لی۔ہفتے کے روز مبشر لقمان کے یوٹیوب چینل پر رائے ثاقب کھرل نے دعویٰ کیا تھا کہ حریم شاہ کے پاس فواد چوہدری اور فیاض الحسن چوہان سمیت متعدد وزرا اور سرکاری

Advertisement

افسران کی غیر اخلاقی ویڈیوز موجود ہیں۔ ثاقب کھرل کے مطابق انہوں نے فواد چوہدری سے متعلق ویڈیو اپنی آنکھوں سے دیکھی ہے۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد فواد چوہدری نے اس پر سخت رد عمل دیا تھا، اتوار کے روز پی ٹی آئی رہنما محسن لغاری کے صاحبزادے کی شادی میں وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے مبشر لقمان کو تھپڑ بھی لگادیے تھے۔پیر کے روز اینکر پرسن رائے ثاقب کھرل نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری سے معافی مانگی۔ انہوں نے کہا کہ ’ یہ ایک غلط فہمی کا نتیجہ تھا اور میں اس بات پر بہت زیادہ یقین رکھتا ہوں کہ صحافتی گفتگو کے دوران خاندان اور ذاتی زندگی زیر بحث نہیں آنی

چاہیے، میں تہہ دل سے فواد چوہدری صاحب اور دوسروں سے معافی مانگتا ہوں۔‘



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us