قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ ترمیمی پیش کردیا گیا


اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ ترمیمی پیش کردیا گیا۔اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعظم عمران خان بھی شریک ہیں، اسمبلی آمد پر اراکین نے وزیراعظم سے ان کی نشست پر آکر مصافحہ کیا اور اس دوران مختلف امور پر مختصر گفتگو بھی ہوئی۔اجلاس کی کارروائی شروع ہونے پر چیئرمین قائمہ کمیٹی دفاع امجد علی خان نے پاکستان آرمی ایکٹ میں ترمیم کی رپورٹ پیش

کی۔وزیر دفاع پرویز خٹک کی درخواست پر پیپلزپارٹی نے اپنی سفارشات واپس لے لیں۔وزیر دفاع پرویز خٹک نے پاک آرمی، ائیرفورس اور بحریہ کے ایکٹس میں ترمیم کے بل پیش کیے ۔جماعت اسلامی، جمعیت علمائے اسلام (ف) اور سابق فاٹا ارکان نے احتجاجاً واک آؤٹ کردیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us