حریم شاہ اور صندل خٹک کےدبئی کی معروف شخصیت کون ہے، جانئے


لاہور (نیوز ڈیسک) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ اور صندل خٹک الیکٹرانک میڈیا، پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا پر خوب چھائی ہوئی ہیں۔جس کی وجہ ان کی اہم شخصیات کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر ہیں۔لیکن حریم شاہ اور صندل خٹک کے زندگی کے شاہانہ انداز نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔دوںوں ٹک ٹاک سٹار اب تک کئی ملکوں کا دورہ کر چکی ہیں۔دونوں کی مہنگی گاڑیوں میں بھی ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔صندل خٹک اور حریم شاہ بیرون ملک دوروں کے

دوران مہنگے ترین ہوٹلز میں رہائش اختیار کرتی ہیں۔حال ہی میں دونوں کی کچھ ویڈیوز وائرل ہوئی جن میں یہ ایک پارٹی میں موجود ہیں اور وہاں پر بالی وڈ سے تعلق رکھنے والی بھی کئی شخصیات ہیں۔ایسے میں یہ سوال ضرور اٹھتا ہے کہ عام سے گھرانے سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کو انتہائی کم عرصے میں یہاں تک رسائی کیسے ملی؟،دونوں ٹک ٹاک سٹار کی ویڈیوز میں ایک شخصیت متعدد بار نظر آئیں۔بتایا گیا کہ ان کا نام یعقوب ال علی ہے۔ یعقوب ال علی کا تعلق انتہائی اونچے عرب گھرانے سے ہے اور بہت اعلیٰ عہدے پر فائز ہیں،یعقوب ال علی معروف بزنس مین کی حیثیت سے شہرت رکھتے ہیں۔دو سال قبل انہوں نے دوبئی کی جیلوں میں کئی قیدیوں کے مالی واجبات اٹھائے اور 100،000 درہم ادا کر کے کئی قیدیوں کو جیل سے رہا بھی کروایا۔ یعقوب ال علی حریم شاہ اور صندل خٹک کی کئی ویڈیوز میں موجود ہیں،دوبئی میں قیام کے دوران ٹک ٹاک سٹار نے یعقوب ال علی کے ساتھ مہنگی ترین شپ میں بھی ویڈیوز بنائی۔کچھ ویڈیوز میں حریم شاہ اور صندل خٹک کو مذکورہ بزنس مین سے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔سوشل میڈیا پر صارفین کا ان ویڈیوز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ممکنہ بطور پر دونوں ٹک ٹاک سٹارکا بیرون ملک میں قیام و طعام کا خرچہ بھی یہی معروف بزنس مین اٹھاتے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us