وزراء ویڈیوزلیک کرنے پر حریم شاہ کیخلاف کاروائی کیوں نہیں کرتے، فوادچوہدری نے وجہ بتادی


لاہور(نیوز ڈیسک) حریم کی جانب سے وزاء کی ویڈیو لیک کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار شہزاد اقبال نے کہا ہے کہ کسی بھی شخص کی پرائیویسی کو مجروں کرنا قانوناََ جرم ہے، وفاقی وزراء چاہے تو قانون کو استعما ل کرتے ہوئے حریم شاہ کیخلاف کارروائی کرا سکتے ہیں۔ تاہم وزراء کی جانب سے کسی قسم کی کوئی شکایت درج نہ کرائی

گئی، نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جب یہ معاملہ وفاقی وزیر فواد چودھری سے اٹھایا گیا ۔فواد چودھری نے کہا یہ دو گینڈوں کی لڑائی ہے کوئی سیاسی لیڈر اس میں گندا نہیں ہونا چاہئے گا۔ ان کہا کہنا تھا کہ اس طرح کے کیسز پر کارروائی بھی نہیں ہوتی، اب شاہ محمود قریشی جیسی شخصیت اس سوال کا کیا جواب دے گی۔ حکومتی وزراء کے دفاتر تک حریم شاہ کی رسائی پر گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے کوئی بھی شخص رسائی حاصل کرسکتا ہے روزانہ ہزاروں افراد دفاتر میں آتے ہیں۔واضح رہے ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ وزراء کی متعدد کالز لیک کر چکی ہیں ۔ جن میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اور پنجاب کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان بھی شامل

ہیں۔ وفاقی وزیر شیخ رشید اور ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے مابین کی گئی ایک مبینہ ویڈیو کال لیک ہو ئی تھی جس میں شیخ رشید کہتے ہیں کہ صبح 7 بجے کام پر جانا ہے،اکیلے آدمی کے بہت مسائل ہوتے ہیں۔جس پرحریم شاہ شیخ رشید سے سوال کرتی ہیں کہ آپ نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟ جس پر شیخ رشید نے جواب دیا کہ ” اب شادی کیا کرنی ہے،پڑوسیوں کے لیے تو نہیں کرنی، کام پر نکل جاؤ، پیچھے پڑوسی مزے کریں ۔ شیخ رشید اور حریم شاہ کے مابین ہونے والی یہ گفتگو حریم شاہ کے نام سے ہی منسوب ٹویٹر آئی ڈی سے شئیر کی گئی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us