عوام کو لوٹنے کا نیا طریقہ، 20 کلو آٹے کے تھیلے میں 15 کلو آٹا ملنے لگا


فیصل آباد(نیوز ڈیسک)تازہ ترین تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں قیمت 20 کلو آٹے کی وصول کی جا رہی ہے جبکہ عوام کو آٹا 15 کلو فراہم کیا جا رہا ہے۔ فلور ملز مالکان کی جانب سے فراڈ کا یہ جدید طریقہ دریافت کرلیا گیا ہے جس میں عوام سے رقم زیادہ وصول کی جا رہی ہے جبکہ دوسری جانب آٹے کی مقدار کم دی جاتی ہے۔واضح رہے کہ مہنگائی کے

سبب آٹے کی قیمت میں گزشتہ ایک ماہ میں تین سو روپے اضافہ ہوا ہے ، جبکہ کچھ دن قبل ہی حیران کن طور پر آٹے کی قیمت میں 4 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا تھا۔ہول سیلز نے اس فراڈ کا ذمہ فلور ملز مالکان پر ڈال دیا ہے۔فلور ملز مالکان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں اور گندم کی کم سپلائی کی وجہ سے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، انہوں نے حکومت پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہی کی وجہ سے ہمیں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑ رہا ہے ۔تاہم 20 کلو آٹے کے نام پر 15 کلو آتا دینے والے فراڈ پر فلور ملز مالکان کی جانب سے کسی کا نام نہیں لیا گیا کہ کس کی جانب سے یہ فراڈ شروع کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کچھ دن پہلے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ یوٹیلیٹی سٹورز نے بھی روز مرہ کی ضرورت کی اشیاء کی قیمتوں میں بے جا اضافہ کردیا تھا جس

کے بعد عوام کا شدید رد عمل سامنے آیا تھا۔قیمتوں میں آئے روز اضافے اور اس طرح کے فراڈ نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ عوام نے کچھ دن قبل بھی مختلف میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اس شکایت کا اظہار کیا تھا کہ حکومت کو ان کا خیال کرنا چاہیئے، اگر اس رفتا ر سے قیمتو ں میں اضافہ شروع ہو گیا تو یہ نہ ہو کہ ہم لوگ آٹا خریدنے سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں۔ واضح رہے کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے علاوہ فیصل آباد سے ایسی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں کہ لوگوں کو 20 کلو آٹے کے نام پر 15 کلو آٹا دیا جا رہا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us