شیرشاہ کے گھرڈکیتی کرنیوالے تینوں ملزمان گرفتار، چوری کیا گیا مال بھی برآمد کرلیا گیا


لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے بھتیجے کے گھر ڈکیتی کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس نے شیر شاہ کے گھر سے چوری کیا گیا مال بھی برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق دو روز قبل وزیراعظم عمران کے بھانجے شیر شاہ کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی۔تین ڈاکو وزیراعظم کے بھانجھے کے گھر گھس گئے تھے۔انہوں

نے گھر میں موجود افراد کو یرغمال بنائے رکھا۔ڈکیتی کی واردات کے بعد پولیس کی کارگردگی پر بھی سوالیہ نشان اٹھائے گئے کہ جب وزیراعظم کی قریبی شخصیات بھی محفوظ نہیں ہیں تو پھر عام آدمی کے جان و مال کا تحفظ کون کرے گا؟۔ تاہم اب پولیس نے اس واقعے میں اہم پیش رفت دکھائی ہے۔سی آئی اے سول لائنز پولیس نے تینوں ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے تینوں ڈاکوؤں سے لوٹا ہوا مال برآمد کر لیا۔پولیس نے اس واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا ہے۔واضح رہے کہ لاہور میں وزیراعظم عمران خان کے بھانجے کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی۔بتایا گیا کہ اپر مال کے علاقے میں رات 4 بجے تین ڈاکو عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کی رہائش گاہ میں دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے اور

طلائی زیورات، نقدی اور اسلحہ لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق گھرکا ایک دروازہ کھلا رہ گیا تھا جس کی وجہ سے ڈاکو گھر میں داخل ہوئے، ڈاکو 8 طلائی چوڑیاں اور ایک پرانی پستول لے گئے، ڈکیتی کی واردات میں گھر کے مالی کے بیٹے پر شبہ ہے جلد گرفتار کرلیں گے۔ واردات کے وقت شیر شاہ اسلام آباد میں تھے جبکہ گھر میں صرف ان کی اہلیہ اور بیٹی موجود تھی۔ گھر واپس پہنچنے پر انہوں نے بتایا کہ کوئی بڑانقصان نہیں ہوا، ڈاکو کچھ زیوراور دادا کے زمانے کی پرانی پستول لے گئے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us