جنرل قاسم سلیمانی ایسا کیا کام کر رہے تھے جس کی بھنک امریکی خفیہ ایجنسیوں کے پڑی


اہور (مانیٹرنگ ڈیسک )جنرل قاسم سلیمانی ایسا کیا کام کر رہے تھے جس کی بھنک امریکی خفیہ ایجنسیوں کے پڑی اور انہیں ہنگامی طور پر مروا دیا گیا ، سعودی عرب کو چونکا دینے والی خبر ۔۔۔ سینئیر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ قاسم سلیمانی سعودی عرب کے حوالے سے خط لے کر جا رہے تھے،اس میں تھا کہ سعودی عرب کےساتھ جاری کشیدگی کو

کیسے کم کیا جائے۔اس خط میں اس خواہش کا اظہار کیا گیا تھا کہ ایران اور سعودی عرب کے مابین کشیدگی کو کم کیا جائے،اور یہ بات بھی ممکن ہے کہ اس بات کا علم اسرائیل اور امریکا کے ایجنسیوں کو معلوم ہو،امریکا نے کہا کہ قاسم سلیمانی کو جنگ سے بچنے کے لیے قتل کیا گیا،لیکن اصل بات یہ ہے کہ قاسم سلیمانی ایران اور سعودی عرب کے مابین کشیدگی کم کرنا چاہتے تھے۔
ہاورن الرشید نے مزید کہا کہ امریکا پورے مڈل ایسٹ کو اسرائیل کے حوالے کرنا چاہتا تھا کہ امریکا پورے مڈل ایسٹ پر قبضہ کر لے۔
ہماری معشیت پر بھی ان کا قبضہ ہو۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بغداد ایئرپورٹ پر ہونے والے حملے میں جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کر دیا گیا تھا۔ آج اس واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی تھی۔ ویڈیو کے منظر عا م پر آتے ہی ویڈیو وائرل کر دی گئی تھی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی کو ایک ڈرون حملے میں بغدار ایئرپورٹ پر مارا گیا تھا ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا تھا کہ کس طرح ڈرون کے ذریعے ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ خبروں کے مطابق قاسم سلیمانی کے خلاف ہیل فائر مزائل کا

استعمال کیا گیا تھا ۔ اس سے قبل یہ میزائل سیریا میں استعمال کیا گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق یہ حملہ امریکہ کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں قاسم سلیمانی کو ان کے ساتھیوں سمیت قتل کر دیا گیاتھا۔
امریکا کی جانب سے اس حملے کی ذمہ داری کو نہ صرف قبول کیا گیا بلکہ آج صبح امریکہ کی جانب سے بغداد میں ایک اور فضائی حملہ کروا دیا گیا تھا جس میں بھی ابھی تک 6 لوگوں کے جانبحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ یادرہے کہ جنرل قاسم سلیمانی گزشتہ روز کچھ اہم ملاقاتوں کے لئے بغداد میں موجود تھے۔ اسی دورا ن امریکہ کی جانب سے ان پر میزائل داغا گیا جس میں وہ جان کی بازی ہار گئے۔ گزشتہ روز کئے جانے والے ڈرون حملے کے بعد ایران نے بھی امریکہ سے بدلہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایران کے اس فیصلے کے بعد امریکہ بھی خاموش نہیں بیٹھ رہا اوردونوں ممالک اس وقت خظے میں کشیدگی پھیلنیے کی وجہ بن رہے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ کے کل کئے جانے والے حملے کو بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکہ کے اندر سے بھی مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ساتھ ی ساتھ خطے میں دوسرے ممالک کی جنب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد اس بات کا بھی اندازہ لگایا لیا گیا ہے کہ کس میزائل سے حملہ کیا گیاتھا۔ قاسم سلیمانی کے خلاف استعمال ہونے والا میزائل ہیل فائر مزائل تھا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us