میں صبح 7بجے کام پہ چلا جائوں اور پیچھے سے پڑوسی ۔۔۔! حریم شاہ نے شیخ رشید کی ایک اور مبینہ کال لیک کر دی، سن کر یقین نہیں آئے گا


اہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر شیخ رشید اور ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے مابین کی گئی ایک اور مبینہ ویڈیو کال لیک ہو گئی۔ لیک ہونے والی ویڈیو کال میں شیخ رشید کہتے ہیں کہ صبح 7 بجے کام پر جانا ہے،اکیلے آدمی کے بہت مسائل ہوتے ہیں۔جس پرحریم شاہ شیخ رشید سے سوال کرتی ہیں کہ آپ نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟ جس پر شیخ رشید نے جواب دیا

Advertisement

کہ ” اب شادی کیا کرنی ہے،پڑوسیوں کے لیے تو نہیں کرنی، کام پر نکل جاؤ، پیچھے پڑوسی مزے کریں۔ شیخ رشید اور حریم شاہ کے مابین ہونے والی یہ گفتگو حریم شاہ کے نام سے ہی منسوب ٹویٹر آئی ڈی سے شئیر کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے ٹک ٹوک سٹار حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید میرے بہنوئی ہیں، کیونکہ انھوں نے میری دوست کے ساتھ نکاح متعہ کر رکھا ہے۔ حریم شاہ کا کہنا ہے کہ وہ میرے بہنوئی ہیں اس لیے مجھے دوسرے لوگوں کے ساتھ تصویریں کچھوانے سے روکتے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us