پاکستان کے معروف شہر میں 50روپے اور ایک کلو گھی کے بدلے بیوی فروخت، صفاک شخص کتنے پیسے لیکر اپنی سگی 12سالہ بیٹی کو جسم فروشی کیلئے فروخت کرتا رہا،دل دہلادینے والاواقعہ سامنے آگیا


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے معروف شہر میں 50روپے اور ایک کلو گھی کے بدلے بیوی فروخت، صفاک شخص کتنے پیسے لیکر اپنی سگی 12سالہ بیٹی کو جسم فروشی کیلئے فروخت کرتا رہا،دل دہلادینے والاواقعہ سامنے آگیا۔۔۔لاہور کے قریبی علاقے پھول نگر میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس نے دیکھنے اور سننے والوں کے دل دہلا دیئے ہیں۔واقعہ اتنا افسوسناک اور دردناک ہے کہ کوئی بھی شخص اس پر یقین نہیں کر پائے گا۔نجی ٹی وی چینل

Advertisement

کے پروگرام “سرِ عام ” میں ایک ایسے سفاک شخص کی کہانی بیان کی گئی ہے جس نے رشتوں کے تقدس کو پامال کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ یہ شخص اپنی 12 سالہ بیٹی کو جسم فروشی کے لیے بیچ رہا تھا۔سفاک شخص اپنی بیٹی سے قبل اپنی بیوی کو بھی جسم فروشی کے کام کے لیے استعمال کرتا رہا۔ماں اپنے اوپر ہونے والا ظلم تو سہتی رہی تاہم جب بات اس کی بیٹی پر آئی تو اس کا ضبط جواب دے گیا۔جس کے بعد خاتون نے اپنی بیٹی کو اس دلدل میں پھنسنے سے بچانے کے لیے پروگرام انتظامیہ سے رابطہ کیا اور کہا کسی نے میری فریاد نہیں سنی،مجھے اور میری بیٹی کو اس دلدل سے نکال لیں،یہاں میرا کوئی نہیں ہے، جو مجھے اس ظلم سے بچائے۔خاتون کا کہنا ہے کہ میری شادی اس سفاک شخص سے پندرہ سال قبل ہوئی تھی۔ شادی کے کچھ سال بعد ہی اس نے مجھے مجھے ایسے کام کرنے پر مجبور کیا۔ میں نے اس کام سے بچنے کے لیے بہت لوگوں سے مدد مانگی لیکن کسی نے میری نہیں سنی۔ میں نے 115 پر بھی فون کیا انہوں نے بھی میری بات نہیں سنی۔نہ ہی تھانے میں میری فریاد سنی گئی۔خاتون نے ایسی بات بتائی جس پر یقین کرنا مشکل ہوگیا۔متاثرہ خاتون کا کہنا

تھا کہ میرا شوہر مجھے جن لوگوں کے پاس بھیجتا ہے وہ چرسی اور شرابی لوگ ہوتے تھے اور ان میں سے اکثر تو 50 روپیہ دیتے تھے۔اگر کوئی کلو گھی بھی دے دیتا تو میرا شوہر مجھے اس کے پاس بھیج دیتا۔میری 12 سالہ بچی کو بھی اس نے چھ ہزار روپے کے عوض فروخت کر دیا۔خاتون کا کہنا ہے کہ جسم فروشی سے حاصل ہونے والے پیسوں سے یہ کیا کام کرتا ہے اس کا مجھے علم نہیں لیکن اگر میں نے کبھی اس کام سے انکار کیا تو اس نے مجھ پر بے تحاشہ تشدد کیا۔خاتون کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا بھی اپنے باپ کے ساتھ ملا ہوا ہے۔خاتون کا کہنا ہے کہ میں اپنے شوہر کو اس کے کردہ گناہوں کی سزا دینا چاہتی ہوں۔متاثرہ بچی آمنہ کا کہنا ہے کہ میرا والد مجھ سے گندے کام کرواتا تھا۔سفاک شخص نے اپنی بیوی کو جسم فروشی کے لیے استعمال کرنے کا اعتراف کرلیا اور کہا کہ یہ میری مجبوری تھا۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:

 

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us