تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے،سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، نئی قیمت جانیں


کراچی(نیوز ڈیسک)سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے سے پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ پاکستان میں اس وقت سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔تفصیلات کے مطابق سونا خریدنا اب عام آدمی کی پہنچ سے بلکل باہر ہو گیا ہے۔ فی تولہ سونا 550 روپے مہنگا ہوکر کر ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں

Advertisement

سونا 40 ڈالر مہنگا ہوگیا ہے جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر دیکھے گئے اور فی تولہ سونا 550 روپے مہنگا ہوکر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا سونے کی فی تولہ قیمت 90 ہزار دو سو روپے ہوگئی ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 472 روپے اضافے کے 77 ہزار 332 روپے ہو گئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں29ڈالرکا غیر معمولی اضافہ ہوا جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 1350 روپے کے اضافے سی89650روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت29ڈالر کے غیر معمولی اضافے سی1551ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثرکراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت 1350روپے کے اضافے سے 89650ر وپے اوردس گرام سونے کی قیمت1157روپے کے ا ضافے سی76860روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1020روپے اوردس گرام کی قیمت 874روپے مستحکم رہی۔گزشتہ کچھ ہفتوں سے سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آرہا ہے لیکن آج سونے کی قیمت میں ایک دم بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونا بہت زیادہ مہنگا ہو گیا ہے۔

 

تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے،سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، نئی قیمت جانیں



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us