انسان کو اپنی اوقات نہیں بھولنی چاہیئے،حریم شاہ مختلف لوگوں کے ذریعے فون کرواکرکیا درخواست کررہی ہے، بھولاریکارڈ کا سنسنی خیز انکشاف


اہور (نیوز ڈیسک) بھولاریکارڈ نے ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے حوالے سے مزید انکشافات کردیئے ہیں۔بھولا ریکارڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کے ذریعے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ پاکستان میں کچھ دنوں سے بہت شور پڑا ہوا ہے۔ جن کے درمیان میں پھنس گیا ہو تاہم میرے مذاکرات جاری ہیں عنقریب میں آپ لوگوں کو خوشخبری

Advertisement

سناؤں گا،بھولا ریکارڈ نے مزید کہا کہ حریم شاہ مختلف لوگوں کے ذریعے ان کے ساتھ رابطہ کر رہی ہیں۔حریم شاہ مختلف لوگوں سے فون کروا کر کہہ رہی ہے کہ میری ویڈیو یور تصاویر کو شیئر مت کرو ۔بھولا ریکارڈ نے مزید کہا کہ جو بندہ غلط ہو وہ غلط ہی ہوتا ہے ایک چھوٹے سے گھرانے کی خاتو ن کو اپنی اوقات نہیں بھولنی چاہئیے، اس کے والد رو رو کے معذرت کر رہے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی اس عورت کو کوئی فکر نہیں ہے۔انسان کو ایک بات یاد رکھنی چاہیے کہ جو شخص بھی اپنی اوقات بھول جائے وہ بہت ذلیل ہوتا ہے۔بھولا ریکارڈ نے ایک اور انکشاف کیا کہ جب حریم شاہ کو کوئی بھی نہیں جانتا تھا تو میں نے جائیدادیں بیچ کر حریم شاہ کو پیسے دیے۔بھولا رکارڈ نے کہا کہ کچھ دن صبر کر جائیں میں ویڈیو ضرور منظرعام پر لاؤں گا۔بھولاریکارڈ نے حریم شاہ کی کچھ تصاویرشیئرکی تھیں اور کہا تھا کہ وہ جس شخص کی گود میں بیٹھی ہیں وہ بھولا ریکارڈ ہی ہے۔۔ بھولا ریکارڈ نے حریم شاہ کی جانب سے شیخ رشید کے خلاف چلائی گئی ’مہم‘ کے بعد اپنے فیس بک پیج پر کہا تھا کہ شیخ رشید اور پی ٹی آئی کے کئی لیڈرز کے بعد ایک اور سکینڈل آنے والا ہے۔ویسے تو حریم شاہ اور بھولا ریکارڈ کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں جن میں

انہیں شاپنگ مال اور دیگر جگہوں پر دیکھا گیا تاہم گذشتہ روزبھولا ریکارڈ نے حریم شاہ کی ایک تصویر شئیر کی ہے جس میں وہ ایک بیڈروم میں موجود ہیں۔حریم شاہ کے علاوہ ایک اور خاتون بھی اس کمرے میں موجود ہے جو کہ بیڈ پر براجمان ہے۔بھولا ریکارڈ نے تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ثبوت تو بہت ہیں لیکن میں نہیں چاہتا کہ یہ کھیل کھیلا جائے۔ایک دوسرے کو بدنام کرنے والا۔بھولا ریکارڈ کی اس فیس بک پوسٹ سے ظاہر ہے کہ ان کے پاس حریم شاہ کی کئی تصاویر اور ویڈیوز موجود ہو سکتی ہیں جو وہ وقت آنے پر شئیر کر سکتے ہیں،جس کی دھمکی وہ پہلے ہی دے چکے ہیں۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us