پاکستان کے اہم شہر میں 20سالہ نوجوان نے شرط لگا 70کلو وزنی درخت اٹھالیا مگر پھر کیا ہوا ، افسوسناک خبر


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے اہم شہر میں 20سالہ نوجوان نے شرط لگا 70کلو وزنی درخت اٹھالیا مگر پھر کیا ہوا ۔۔۔فیصل آباد میں شرط جیتنے کی کوشش میں 20 سالہ نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔ نوجوان نے دوستوں سے 70 کلو وزنی درخت سر سے اوپر اٹھانے پر 5 کلو مٹھائی کی شرط لگائی تھی، درخت گردن پر گرنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ماموں کانجن کے نواحی گاؤں میں پیش آیا جہاں20 سالہ شاہ

منیر نامی نوجوان نے دوستوں کے ساتھ 70کلو وزنی درخت کو سر سے بلند کرنے کے عوض پانچ کلو مھٹائی کی شرکا لگائی۔ نوجوان نے درخت کے تنے کو اٹھانے کی کوشش کی تو درخت نوجوان کی گردن پر آگرا جس سے گردن کی ہڈی ٹوٹ جانے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us