سر میں سرکاری ملازم ہوں اور میری جوان بیٹیاں ہیں مگر تحریک انصاف کا یہ وزیر مجھ سے انتہائی شرمناک کام کرواتا ہے ، ایک باپ نے معروف صحافی کو فون کرکے زارو قطار رو پڑا ، جانتے ہیں وہ وزیر کون ہے ؟


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سر میں سرکاری ملازم ہوں اور میری جوان بیٹیاں ہیں مگر تحریک انصاف کا یہ وزیر مجھ سے انتہائی شرمناک کام کرواتا ہے ، ایک باپ نے معروف صحافی کو فون کرکے زارو قطار رو پڑا ، جانتے ہیں وہ وزیر کون ہے ؟ ۔۔۔ سینئر صحافی مبشر لقمان نے اپنے یو ٹیوب چینل پر 22 منٹ کا ایک کپ شیئر کیا ہے جس میں وہ نوجوان

صحافی رائے ثاقب کھرل کے ساتھ موجود ہیں ،اس ویڈیو میں انہوں نے ٹک ٹاک سٹارز ” حریم شاہ اور صندل “ خٹک پر مفصل گفتگو کی اور اس دوران کئی بڑے دعوے بھی سامنے آئے جنہوں نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر کے رکھ دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق مبشر لقمان نے اپنی گفتگو کاآغاز کیا اور کہا کہ ”کچھ دونوں سے حریم شاہ اور صندل خٹک کی سٹوری چل رہی ہے ، یہ تو ان کے اصلی نام نہیں ہے ، اب تو ساروں کو پتا بھی چل گیا ہو گا کہ وہ جعلی ناموں سے آپریٹ کر رہی ہیں کیونکہ ان کے شناختی کارڈسنا ہے ایک اہم خاتون شخصیت نے سوشل میڈیا پر لیک کر دیئے گئے اور وہ ان کو تڑیاں دینا شروع ہوگئیں کہ اب ہم تمہارے اوپر آ رہی ہیں ۔
اس موقع پر رائے ثاقب کھرل نے اپنی بات شروع کی اور کہا کہ ” ایک خاتون وزیر نے حریم شاہ اور صندل خٹک کی ذاتی تفصیلات لیک کی ہیں ، جب میں نے تھوڑی سی تحقیقات کیں کہ کوئی کسی کی معلومات کیوں لیک کرے گا تو پتا چلا کہ اس خاتون وزیر کی بھی حریم شاہ اور صندل خٹک کے پاس ویڈیوز موجود ہیں ۔سینئر صحافی رائے ثاقب کھرل نے مبشر لقمان

کے ساتھ گفتگو کے دوران بتایا کہ ”حریم شاہ کے پاس فواد چوہدری اور خاتون وزیر کی ویڈیوز موجود ہیں ، وہ خاتون وزیر جو ہنستی ہیں تو بارش ہو جاتی ہے ، وہ کہتی ہیں کہ وزیراعظم اتنا ہینڈسم ہے ، اللہ کا کرم ہے ۔“صحافی رائے ثاقب کھرل نے کہا کہ میں کسی کانام نہیں لوں گا۔
رائے ثاقب کھرل نے کہا کہ انہیں شدید حیرت کا جھٹکا اس وقت لگا جب انہوںنے حریم شاہ کے انٹرویو کے دوران ان کے پاس وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ویڈیوز دیکھیں جس پر مبشر لقمان نے بھی سخت حیرت کا اظہار کیا ۔
رائے ثاقب کھرل نے کہا حریم شاہ سے انٹرویو کے دوران مجھے پتہ چلا کہ حریم کے ان کیساتھ تعلقات گزشتہ 7سال سے ہیں ۔ رائے ثاقب نے کہا کہ میں انتہائی احترام کیساتھ فیاض الحسن چوہان صاحب کہتا تو حریم بڑی ہی بے تکلفی کیساتھ انہیں صرف چوہان کہہ کر مخاطب کرتی اس پر مبشر لقمان بولے شکر ہے کہ حریم نے انہیں ’’فضو ‘‘نہیں کہہ دیا ۔ رائے ثاقب کھرل نے کہا کہ فیاض الحسن چوہان کا آج کل ایک بڑی ہی مشہور سٹیج ایکٹریس کیساتھ افیئر چل رہا ہے جس کی میرے پاس تصاویر بھی موجود ہیں ۔ مبشر لقمان بولے کہ فیاض صاحب آپ تو بڑے چھپے رستم نکلے ، اسی لیے آپ کلچر کی وزارت مانگتے تھے ۔ رائے ثاقب نے کہا کہ الحمرا کے آفس میں جب کوئی غیر اخلاقی حرکت ہوتی تھی تو وہ باہر دربان کھڑا کر دیتے تھے تاکہ کوئی بھی آئے تو بتا دینا ۔ رائے ثاقب کھرل نے کہا میں اللہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ ایک دن مجھے کال آئی اور ایک شخص روتے ہوئے بولا ، سر میں سرکاری ملازم ہوں اور میری جوان بیٹیاں ہیں مگر تحریک انصاف کا یہ وزیر مجھ سے انتہائی شرمناک کام کرواتا ہے ، سر میں نے اس لیے تو نوکری نہیں کی تھی ۔
۔۔مزید ویڈیو میں ملاحظہ فرمائیں ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us