فواد چوہدری کی بھی سخت نازیبا ویڈیوز موجود ، حریم شاہ نے تو شاید تحریک انصاف کے سارے مردوں کو ہی کانا کر ڈالا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی مبشر لقمان نے اپنے یو ٹیوب چینل پر 22 منٹ کا ایک کپ شیئر کیا ہے جس میں وہ نوجوان صحافی رائے ثاقب کھرل کے ساتھ موجود ہیں ،اس ویڈیو میں انہوں نے ٹک ٹاک سٹارز ” حریم شاہ اور صندل “ خٹک پر مفصل گفتگو کی اور اس دوران کئی بڑے دعوے بھی سامنے آئے جنہوں نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر کے رکھ

دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق مبشر لقمان نے اپنی گفتگو کاآغاز کیا اور کہا کہ ”کچھ دونوں سے حریم شاہ اور صندل خٹک کی سٹوری چل رہی ہے ، یہ تو ان کے اصلی نام نہیں ہے ، اب تو ساروں کو پتا بھی چل گیا ہو گا کہ وہ جعلی ناموں سے آپریٹ کر رہی ہیں کیونکہ ان کے شناختی کارڈسنا ہے ایک اہم خاتون شخصیت نے سوشل میڈیا پر لیک کر دیئے گئے اور وہ ان کو تڑیاں دینا شروع ہوگئیں کہ اب ہم تمہارے اوپر آ رہی ہیں ۔
اس موقع پر رائے ثاقب کھرل نے اپنی بات شروع کی اور کہا کہ ” ایک خاتون وزیر نے حریم شاہ اور صندل خٹک کی ذاتی تفصیلات لیک کی ہیں ، جب میں نے تھوڑی سی تحقیقات کیں کہ کوئی کسی کی معلومات کیوں لیک کرے گا تو پتا چلا کہ اس خاتون وزیر کی بھی حریم شاہ اور صندل خٹک کے پاس ویڈیوز موجود ہیں ۔سینئر صحافی رائے ثاقب کھرل نے مبشر لقمان کے ساتھ گفتگو کے دوران بتایا کہ ”حریم شاہ کے پاس فواد چوہدری اور خاتون وزیر کی

ویڈیوز موجود ہیں ، وہ خاتون وزیر جو ہنستی ہیں تو بارش ہو جاتی ہے ، وہ کہتی ہیں کہ وزیراعظم اتنا ہینڈسم ہے ، اللہ کا کرم ہے ۔“صحافی رائے ثاقب کھرل نے کہا کہ میں کسی کانام نہیں لوں گا۔
رائے ثاقب کھرل نے کہا کہ انہیں شدید حیرت کا جھٹکا اس وقت لگا جب انہوںنے حریم شاہ کے انٹرویو کے دوران ان کے پاس وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ویڈیوز دیکھیں جس پر مبشر لقمان نے بھی سخت حیرت کا اظہار کیا ۔
یاد رہے کہ کچھ دن قبل سوشل میڈیا پر حریم شاہ اور صندل خٹک کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تصاویر وائرل ہوئیں جس کے ذریعے انکشاف ہواکہ حریم شاہ اپنے لیے فرضی نام استعمال کر تی آ رہی تھیں جبکہ ان کا حقیقی نام فضاءحسین ہے اور ان کا تعلق مانسہرہ کے ایک گاؤں سے ہے ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us