وہ خاتون وزیر جو ہنستی ہیں تو بارش ہو جاتی ہے اور وزیر اعظم کو ہیڈسم کہنےوالی تحریک انصاف کی خاتون وزیر بھی حریم زدگی سے بچ نہ سکیں ، حریم کے پاس محترمہ کی ایسی ایسی ویڈیو ز موجود کہ ۔۔۔۔! خاتون وزیر نے بھی زچ ہو کر حریم کیخلاف کیا کام کر ڈالا ،جانیں


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی مبشر لقمان نے اپنے یو ٹیوب چینل پر 22 منٹ کا ایک کپ شیئر کیا ہے جس میں وہ نوجوان صحافی رائے ثاقب کھرل کے ساتھ موجود ہیں ،اس ویڈیو میں انہوں نے ٹک ٹاک سٹارز ” حریم شاہ اور صندل “ خٹک پر مفصل گفتگو کی اور اس دوران کئی بڑے دعوے بھی سامنے آئے جنہوں نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر کے رکھ دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق مبشر لقمان نے اپنی گفتگو کاآغاز کیا اور کہا کہ ”کچھ دونوں

Advertisement

سے حریم شاہ اور صندل خٹک کی سٹوری چل رہی ہے ، یہ تو ان کے اصلی نام نہیں ہے ، اب تو ساروں کو پتا بھی چل گیا ہو گا کہ وہ جعلی ناموں سے آپریٹ کر رہی ہیں کیونکہ ان کے شناختی کارڈسنا ہے ایک اہم خاتون شخصیت نے سوشل میڈیا پر لیک کر دیئے گئے اور وہ ان کو تڑیاں دینا شروع ہوگئیں کہ اب ہم تمہارے اوپر آ رہی ہیں ۔
اس موقع پر رائے ثاقب کھرل نے اپنی بات شروع کی اور کہا کہ ” ایک خاتون وزیر نے حریم شاہ اور صندل خٹک کی ذاتی تفصیلات لیک کی ہیں ، جب میں نے تھوڑی سی تحقیقات کیں کہ کوئی کسی کی معلومات کیوں لیک کرے گا تو پتا چلا کہ اس خاتون وزیر کی بھی حریم شاہ اور صندل خٹک کے پاس ویڈیوز موجود ہیں ۔سینئر صحافی رائے ثاقب کھرل نے مبشر لقمان کے ساتھ گفتگو کے دوران بتایا کہ ”حریم شاہ کے پاس فواد چوہدری اور خاتون وزیر کی ویڈیوز موجود ہیں ، وہ خاتون وزیر جو ہنستی ہیں تو بارش ہو جاتی ہے ، وہ کہتی ہیں کہ

وزیراعظم اتنا ہینڈسم ہے ، اللہ کا کرم ہے ۔“صحافی رائے ثاقب کھرل نے کہا کہ میں کسی کانام نہیں لوں گا۔
یاد رہے کہ کچھ دن قبل سوشل میڈیا پر حریم شاہ اور صندل خٹک کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تصاویر وائرل ہوئیں جس کے ذریعے انکشاف ہواکہ حریم شاہ اپنے لیے فرضی نام استعمال کر تی آ رہی تھیں جبکہ ان کا حقیقی نام فضاءحسین ہے اور ان کا تعلق مانسہرہ کے ایک گاؤں سے ہے ۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us