عرفان پٹھان نے مداحوں کو افسردہ کر دیا


نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)عرفان پٹھان نے مداحوں کو افسردہ کر دیا ۔۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر عرفان پٹھان نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عرفان پٹھان نے 19 سالہ کی عمر میں ڈیبیو کیا اور 15 سالہ کیرئیر میں 120 ون ڈے انٹرنیشنل، 29 ٹیسٹ اور 24 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں بھارت کی نمائندگی

Advertisement

کرتے ہوئے 301 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ آخری مرتبہ 2012ءمیں انٹرنیشنل میچ کھیلے جبکہ 2007ءمیں پاکستان کیخلاف کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میچ میں انہوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا جس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انہوں نے اپنے انٹرنیشنل کیرئیر کی پہلی ہیٹ ٹرک بھی 2006ءمیں پاکستان کیخلاف کی تھی۔ کیرئیر کے ابتداءمیں بہترین باؤلنگ کے بعد وہ دیکھتے ہی دیکھتے آل راؤنڈر میں تبدیل ہو گئے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ بیٹنگ پر توجہ دینے کی وجہ سے ہی ان کی باؤلنگ متاثر ہوئی اور بالآخر کیرئیر کے خاتمے کا سبب بھی بنی۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us