آئل فیلڈ میں کام کرنیوالے امریکی شہریوں نے عراق چھوڑنا شروع کر دیا


بغداد(آن لائن)عراقی آئل فیلڈز میں کام کرنیوالے امریکی شہریوں نے رخصت لیتے ہوئے دوسرے ممالک کا رخ کر لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مابق عراقی وزارت تیل کے ترجمان نے تصدیق کی کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر ہلاکت خیز حملے کے بعد امریکی شہریوں نے عراق چھوڑنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ابھی تک

Advertisement

عراقی آئل فیلڈز پر کوئی غیر معمولی صورت حال نہیں دیکھی گئی اور سب کچھ معمول کے مطابق ہے۔ اس سے قبل عراق میں امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر عراق چھوڑنے کی ہدایات دیں۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us