طلبہ کی موجیں ختم:پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے کل کھل جائیں گے


جہانیاں (آن لائن) صوبہ بھر کے تمام تعلیمی ادارے 6 جنوری پیر سے دوبارہ کھل جائیں گے۔موسم سرما کی تعطیلات کے ختم ہونے پر 6جنوری بروز پیر پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے دوبارہ کھل جائیں گے ،آج بروز ہفتہ آخری چھٹی جبکہ پانچ جنوری اتوار کی ہفتہ وار تعطیل کے بعد 6جنوری پیر کو سکول دوبارہ کھل جائیں گے ۔واضح رہے کہ جہانیاں سمیت

Advertisement

پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں 20دسمبر2019ء سے 5دسمبر2020ء تک موسم سرما کی تعطیلات کی گئی تھیں اور6جنوری2020ء پیر کو تمام تعلیمی ادارے دوبارہ درس و تدریس کا کام شروع کریں گے یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سردی کی شدت کے پیش نظر تعطیلات میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا لیکن تادم تحریر چھٹیوں میں مزید اضافے کا کوئی اعلان سامنے نہ آسکا ہے اس لیے قومی امکان ہے کہ 6جنوری پیر کو تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us