تحریک انصاف کا ایجنڈا صرف پکڑ دھکڑ،جلائو گھیرائو اور جعلی احتساب ہے،عظمیٰ بخاری


لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا ایجنڈا صرف پکڑ دھکڑ،جلائو گھیرائو اور جعلی احتساب ہے۔تحریک انصاف کو عوام کی ترقی اور خوشحالی کا سفر روکنے کیلئے لائونچ کیا گیا ۔عمران خان کی حکومت میں سب سے زیادہ غریب متاثر ہو رہا ہے۔حکومتی وزیروں اور مشیروں کا ٹولہ حقیقت میں لوٹ مار ایسوسی ایشن ہے۔شریف برادران کو پاکستان سے دہشتگردی اور اندھیروں کے خاتمے کی

سزا دی گئی۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا وزیر اعلیٰ پنجاب کے بیان پر ردعمل میں کہاکٹھ پتلیاں اور مہرے سیاسی مخالفین پر تنقید کرکے اپنی دکانداری چلا رہے ہیں۔ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھروں کے جھوٹے وعدے حکمرانوں کے ماتھے کا جومر بن چکے ہیں۔ہر گزرتے دن کے ساتھ جعلی انقلابیوں کے چہرے بے نقاب ہو رہے ہیں۔اداروں میں اصلاحات کا نعرہ لگانے والے دیواروں کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔بہت جلد قوم ان جعلی لیڈروں کا محاسبہ کرنے والی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us