ہم مودی سرکار کے گندے کھیل کیخلاف لڑینگے، بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر جامعہ اسلامیہ کے طلباء کیساتھ احتجاج کا حصہ بن گئیں


نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر بھارت میں جاری متنازع شہریت کے قانون کے خلاف جامعہ اسلامیہ کے طلبا کے احتجاج کا حصہ بن گئیں۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اداکارہ سوارا بھاسکر نے متنازع شہریت کے قانون کے خلاف جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا کے احتجاج میں شرکت کی۔ اِس احتجاج کے دوران سوارا بھاسکر نے کہا کہ

میں جامعہ کے طلبا کو سراہتی ہوں جنہوں نے اپنے احتجاج سے پورے بھارت کو جگایا۔ سوارا بھاسکر نے کہا کہ ہم دیر سے ہی سہی لیکن اب جاگ چکے ہیں اور اب ہم مودی سرکار کے اِس گندے کھیل کے خلاف ان سے لڑیں گے۔ اداکارہ نے کہا کہ میں ایک بار پھر طلبا کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے ہم سب میں اِس ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کی بیداری پیدا کی۔ اداکارہ نے کہا کہ مودی سرکار کے اِس کھیل کے پیچھے صرف ایک ہدف ہے اور وہ ہے بھارت کے مسلمان، کبھی مودی سرکار تین طلاق پر پابندی کا قانون لے آتی ہے تو کبھی متنازع شہریت کا قانون لے آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اِس سے صاف دِکھائی دیتا ہے کہ مودی سرکار کا شکار صرف اور صرف بھارتی مسلمان ہیں لیکن مودی سرکار ایک بات یاد رکھے کہ ان کے اِس ایجنڈے سے صرف بھارت کے مسلمانوں کو نقصان نہیں ہوگا بلکہ ہر بھارتی کو اِس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us