تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب شادی کے بندھن میں بندھ گئے،مہندی کی تقریب میںایسا کیا ہواکہ معاملہ پولیس تک جاپہنچا


لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے فرخ حبیب شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔پی ٹی آئی ایم این اے فرخ حبیب کی شادی کی تقریب میں شادی ایکٹ کی خلاف ورزیوں کی گئی۔اس بات کا انکشاف جنگ اخبار کی ایک رپورٹ میں کیا گیا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کاہنہ کے علاقے میں ایک فام ہاؤس، مینشن فارم ہاؤس میں فرخ خبیب کی

شادی کی تقریب جاری تھی جس میں ون ڈش کی خلاف ورزی اور مقررہ وقت گزرنے کے بعد بھی شادی کی تقریبات جاری رہی جس پر انتظامیہ کو شکایت کی گئی۔اے سی ذیشان رانجھا دیگر عملے کے ہمراہ پہنچے تو سیاسی شخصیات نے اسسٹنٹ کمشنر ذیشان رانجھا اور ٹیم ممبران سے ہاتھا پائی گئی جبکہ سرکاری عملے کو دھکے دیے گئے۔ جس پر اے سی نے تھانہ کاہنہ میں مذکورہ واقعے کی شکایت کی، پولیس نے فارم ہاؤس کے مالک میاں محسن،میاں احسن اور دیگر کے خلاف سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے، کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے لیکن فرخ حبیب اور ان کی فیملی کے کسی ممبر کو مقدمے میں نامزد نہیں کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کہ انتظامیہ کی طرف سے جو استغاثہ ملا اس کے مطابق مقدمہ درج کیا گیا اگر اس میں فرخ حبیب کا نام ہوتا تو ان کے خلاف یہ مقدمہ ہونا تھا۔جبکہ فرخ حبیب کا کا کہنا ہے کہ ہم قانون کا احترام کرتے ہیں۔

میری مہندی کا فنگشن ہو رہا تھا۔ ہم مقررہ وقت پر چلے گئے تھے جس کے بعد ضلعی انتظامیہ کی فارم ہاؤس انتظامیہ کے ساتھ تکرار ہوئی ہوئی جس کے بعد اے سی نے مقدمہ درج کرایا۔ہمارا اس مقدمے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ یہ فارم ہاؤس اور ضلعی انتظامیہ کا جھگڑا ہے اس سے قبل بھی اس طرح کے جھگڑے ہوتے رہتے ہیں میں نے یا کسی اور رشتے دار نے اے سی یا عملے کی کسی شخص کو دھمکیاں نہیں دے۔واضح رہے کہ فرخ حبیب کا تعق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔وہ فیصل آباد سے ایم این اے منتخب ہوئے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us