قاسم سلیمانی کی ہلاکت نے برصغیر میں ہلچل مچا دی، پاکستان کو سخت نقصان کا سامنا


کراچی (نیوز ڈیسک ) قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد مشرق وسطیٰ کے کشیدہ حالات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی لے ڈوبے، سرمایہ کار سر پکڑ کر بیٹھ گئے، انڈیکس میں 157.46 پوائنٹس کی گراوٹ کے باعث 42323.30 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے اور مشرق وسطی کی کشیدہ صورتحال کے

Advertisement

باعث پاکستان کی اسٹاک ایکسچینج بھی مندی کا شکار ہوگئی۔ ریکارڈ توڑ تیزی کی طرف سے جانے والی پاکستان اسٹاک مارکیٹ 157.46 پوائنٹس کی کا شکار ہوئی۔ جمعہ کے روز اروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، پہلے ہی دو گھنٹوں کے دوران 100 انڈیکس 42689.78 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔ اسی کا تسلسل بھی چلتا رہا، ایک موقع پر انڈیکس 42835.08 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔
تاہم دوپہر کے بعد مارکیٹ میں ایک دم مندی کی لہر آئی جس کے بعد 600 پوائنٹس کی

گراوٹ کے باعث 100 انڈیکس 42077 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ پورے کاروباری روز کے دوران مندی کے باعث 42400 کی حد گری جبکہ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.37 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us