پاکستان اور ایران میں کیا طے پا گیا ، موجودہ حالات کے حوالے سے اہم ترین خبر موصول اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)’’ضرورت پڑنے پر ہمیشہ ایک دوسرے کی مدد کریں گے ‘‘۔۔۔۔ کوئٹہ میں پاک ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن کا 23واں اجلاس اختتام پذیر ہوگیا، اجلا س کے مشترکہ اعلامیے میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور ایران دو بہترین ہمسایہ ممالک ہیں اور مشکلات میں ہمیشہ ایک دوسرے کی مدد کریں گے۔ کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں پاک ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر اور ایرانی وفد کی سربراہی ڈپٹی گورنر سیستان بلوچستان محمد ہادی مرعشی نے کی۔ اجلا س میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور ایران دونوں کو تجارتی ومعاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی بھی ضرورت ہے جس سے مقامی لوگ اور کاروباری طبقہ کی معاشی حالت مستحکم ہوگی اور کاروبار کے نئے مواقع بھی میسر ہوں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہا کہ اجلاس میں جو بھی فیصلے ہوئے ہیں ان پر عملدر آمد بہت ضروری ہے اور سرحدوں پر جو چھو ٹے مسائل ہیں ان کو بالکل ختم کرنا ہوگاتاکہ عوام کو ایک پرامن فضا قائم کرکے دیں گے۔ ڈپٹی گورنر سیستان بلوچستان اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں برادر اسلامی ممالک بھائیوں کی طرح ہیں اور مشکلات میں ایک دوسرے کا ساتھ د یا ہے اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔ پاک ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن اجلاس کے آخر میں چیف سیکرٹری بلوچستان اور ڈپٹی گورنر سیستان بلوچستان نے اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کئے ۔


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)’’ضرورت پڑنے پر ہمیشہ ایک دوسرے کی مدد کریں گے ‘‘۔۔۔۔ کوئٹہ میں پاک ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن کا 23واں اجلاس اختتام پذیر ہوگیا، اجلا س کے مشترکہ اعلامیے میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور ایران دو بہترین ہمسایہ ممالک ہیں اور مشکلات میں ہمیشہ ایک دوسرے کی مدد کریں گے۔ کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں پاک

ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر اور ایرانی وفد کی سربراہی ڈپٹی گورنر سیستان بلوچستان محمد ہادی مرعشی نے کی۔ اجلا س میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور ایران دونوں کو تجارتی ومعاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی بھی ضرورت ہے جس سے مقامی لوگ اور کاروباری طبقہ کی معاشی حالت مستحکم ہوگی اور کاروبار کے نئے مواقع بھی میسر ہوں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہا کہ اجلاس میں جو بھی فیصلے ہوئے ہیں ان پر عملدر آمد بہت ضروری ہے اور سرحدوں پر جو چھو ٹے مسائل ہیں ان کو بالکل ختم کرنا ہوگاتاکہ عوام کو ایک پرامن فضا قائم کرکے دیں گے۔ ڈپٹی گورنر سیستان

بلوچستان اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں برادر اسلامی ممالک بھائیوں کی طرح ہیں اور مشکلات میں ایک دوسرے کا ساتھ د یا ہے اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔ پاک ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن اجلاس کے آخر میں چیف سیکرٹری بلوچستان اور ڈپٹی گورنر سیستان بلوچستان نے اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کئے ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us