پاکستان نے بڑا سرپرائز دیدیا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)’’بھارت ہکا بکا‘‘پاکستان نے بڑا سرپرائز دیدیا ۔۔۔۔مچھلیوں کے غیرقانونی شکار کے دوران میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ہاتھوں گرفتار کیے گئے بھارتی ماہی گیروں کو پیر کو لاہور میں واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ محکمہ داخلہ سندھ کے ذرائع کے مطابق کراچی کی ملیر ڈسٹرکٹ جیل لانڈھی میں قید 20 بھارتی ماہی گیروں کو اتوار کی سہ پہر 3 بجے رہا کیا جائے گا جس کے بعد انہیں جیل پولیس

کی نگرانی میں ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کیا جا ئے گا اور کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن پہنچایا جائے گاڈ کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن سے ان بھارتی ماہی گیروں کی پاکستان بزنس ایکسپریس ٹرین کے ذریعے لاہور روانگی بک کی جاچکی ہے، جبکہ ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی ان ماہی گیروں کو کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن پر رخصت کریں گے ۔ لاہور ریلوے اسٹیشن سے انہیں جیل سیکیورٹی کے عملے کی نگرانی میں ایدھی فاؤنڈیشن کی مدد سے واہگہ باڈر پہنچایا جائے گا جہاں پیر 6 جنوری کی دوپہر ایک تقریب میں انہیں بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ ماضی کی طرح اس بار بھی بھارتی ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر تک پہنچانے کے اخراجات

ان کی فاؤنڈیشن برداشت کر رہی ہے۔ ملیر ڈسٹرکٹ جیل لانڈھی کے سپریٹنڈنٹ اورنگزیب خان نے ’جنگ‘ کو بتایا کہ لانڈھی جیل میں اس وقت تک 237 بھارتی ماہی گیر قید ہیں۔ حکومت پاکستان کی جانب سے جن 20 ماہی گیروں کی رہائی کا فیصلہ کیا گیا ہے وہ ایک سال سے زائد عرصہ سے ملیر جیل میں قید تھے اور ان کی رہائی کے بعد مزید 217 بھارتی ماہی گیروں کے علاوہ پاکستان میں غیر قانونی داخلے اور قیام کے الزام میں گرفتار برمی، افغانی اور بنگلہ دیشی باشندوں کی بڑی تعداد بھی قید ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us