تو تم لوگ کس کھیت کی مولی ہو‘ وزیراعظم نے اپنے اردگر د بیٹھی اشرفیہ کو خبردار کر دیا


اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہے کہ بھارتی آرمی چیف جنگ کی دھمکیاں دے رہاہے ، ہم نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سو چ سمجھ کر کی ہے ۔ عمران خان نے سینیٹ میں شریک نہ ہونے والے وزراءکی فہرست بنانے کی بھی ہدایت کر دی ۔اراکین پارلیمنٹ نےوزیراعظم سے کہا کہ سیاستدانوں کو بھی نیب سے ریلیف ملنا چاہیے جس پرعمران خان نے جواب دیا کہ آپ کو ڈرنے کی کیا ضرورت ہے ، میرے اور میری اہلیہ کے بھی اکاؤنٹس چیک ہوئے تھے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس

ہوا جس دوران اٹارنی جنرل پاکستان نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بریفنگ دی ، وزیراعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی آرمی چیف جنگ کی دھمکیاں دے رہاہے ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سوچ سمجھ کر کی ہے ، معاملہ عدالت میں نہیں جانا چاہیے تھا لیکن ہم قانون سازی کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں ، ہم نے عدلیہ کے ساتھ ٹکراؤ نہیں کرنا ، تمام اراکین پارلیمنٹ اور اتحادیوں نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی حمایت کر دی ہے ۔وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اراکین پارلیمنٹ نے نوکریاں نہ ملنے کی شکایت کی اور کہا کہ گریڈ ون سے پانچ تک کی نوکریاں دی جائیں ، نوکریاں کی قرعہ اندازی نہیں ہونی چاہیے ۔وزیراعظم نے اراکین پارلیمنٹ کی بات سننے کے بعد کہا کہ قرعہ اندازی کا طریقہ آپ سب کے حق میں ہے۔اراکین پارلیمنٹ نے وزیراعظم سے کہا کہ سیاستدانوں کو بھی نیب سے ریلیف ملنا چاہیے جس پرعمران خان نے جواب دیا کہ آپ کو ڈرنے کی کیا ضرورت ہے ، میرے اور میری اہلیہ کے بھی اکاؤنٹس چیک ہوئے تھے ۔اس موقع پر وزیر دفاع پرویز خٹک نے عمران خان کو وزراءکی سینیٹ میں عدم حاضری کی شکایت کی جس پر وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ جو وزیر سینیٹ میں نہ آئے اس کی فہرست بنائی جائے ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us