باباگرونانک کی جائے پیدائش گردوارہ جنم استھان پر مشتعل ہجوم کاحملہ


ننکانہ صاحب (ویب ڈیسک) ننکانہ صاحب میں سکھ مذہب کے بانی گرونانک کی جائے پیدائش پر واقع گردوارہ جنم استھان پر مشتعل ہجوم کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک آدمی ہجوم کو اشتعال دلا رہا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چیلنج کر رہا ہے۔ ہجوم کی قیادت کرنے والے شخص

نے کہا ہم نے ننکانہ صاحب میں ایک بھی سکھ نہیں رہنے دینا، ہم نے غازی علم دین، عامرچیمہ اور ممتاز قادری کو دفنایا ہے لیکن ابھی تک غازی ممتاز قادری کی رائفل نہیں دفنائی، اسلام کل بھی زندہ تھا اور آج بھی زندہ ہے، ہم نے تمہاری اینٹ سے اینٹ بجادینی ہے، ہم ننکانہ صاحب کا نام بدل کر غلامانِ مصطفیٰ ﷺ شہر رکھیں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us