عمران خان کے دوروں کے ثمرات آناشروع ، سعودی عرب نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے سعودی عرب کے دوروں کے ثمرات سامنے آنے لگے ۔ سعودی عرب نے پاکستان میں کثیر سرمایہ کاری کی حامی بھر لی۔ سعودی عرب چنیوٹ میں لوہے اور تانبے کے ذخائر نکالنے میں سرمایہ کاری کرے گا۔چیف سیکرٹری آفس کے معتبر ذرائع کے مطابق چنیوٹ میں معدنیات کے ذخائر سی پیک پراجیکٹ کا بھی اہم حصہ قرار دے دیئے گئے ، 7 ارب 50 کروڑ امریکی ڈالرز سے زائد مالیت کے 250 میٹرک ٹن ذخائر نکالے جائیں گے ۔ سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان کے پاکستان دورے کے دوران انھیں چنیوٹ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی تھی۔گذشتہ سال ستمبر میں سعودی عرب نے سعودی ولی عہد کے دورے کے دوران پاکستان میں کی گئی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر عمل درآمد کو تیز بنانے کی یقین دہانی کروائی تھی۔سعودی وفد نے وزیر توانائی کی سربراہی میں پاکستان کا دورہ کیا، سعودی وفد نے مشیرتجارت زراق داود سے ملاقات کی جس میں سعودیہ عرب کی جانب سے بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ سعودی وزیر توانائی نے پاکستان میں کی گئی سرمایہ کاری کے معاہدوں پرعمل درآمد کو تیز بنانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا پاکستان میں پیٹرو کیمیکل ریفائری لگائی جائے گی جو کہ ایک بڑا اور اہم منصوبہ ہوگا۔مشیرتجارت زراق دائود نے کہا کہ پاکستان کے توانائی سیکٹرمیں بے پناہ مواقع موجود ہیں اور اس سیکٹر میں سعودی عرب کو سرمایہ کاری انتہائی سود مند ثابت ہوگی۔


اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے سعودی عرب کے دوروں کے ثمرات سامنے آنے لگے ۔ سعودی عرب نے پاکستان میں کثیر سرمایہ کاری کی حامی بھر لی۔ سعودی عرب چنیوٹ میں لوہے اور تانبے کے ذخائر نکالنے میں سرمایہ کاری کرے گا۔چیف سیکرٹری آفس کے معتبر ذرائع کے مطابق چنیوٹ میں معدنیات کے ذخائر سی پیک پراجیکٹ

کا بھی اہم حصہ قرار دے دیئے گئے ، 7 ارب 50 کروڑ امریکی ڈالرز سے زائد مالیت کے 250 میٹرک ٹن ذخائر نکالے جائیں گے ۔ سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان کے پاکستان دورے کے دوران انھیں چنیوٹ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی تھی۔گذشتہ سال ستمبر میں سعودی عرب نے سعودی ولی عہد کے دورے کے دوران پاکستان میں کی گئی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر عمل درآمد کو تیز بنانے کی یقین دہانی کروائی تھی۔سعودی وفد نے وزیر توانائی کی سربراہی میں پاکستان کا دورہ کیا، سعودی وفد نے مشیرتجارت زراق داود سے ملاقات کی جس میں سعودیہ عرب کی جانب سے بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ سعودی وزیر توانائی نے پاکستان میں کی گئی سرمایہ کاری کے معاہدوں

پرعمل درآمد کو تیز بنانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا پاکستان میں پیٹرو کیمیکل ریفائری لگائی جائے گی جو کہ ایک بڑا اور اہم منصوبہ ہوگا۔مشیرتجارت زراق دائود نے کہا کہ پاکستان کے توانائی سیکٹرمیں بے پناہ مواقع موجود ہیں اور اس سیکٹر میں سعودی عرب کو سرمایہ کاری انتہائی سود مند ثابت ہوگی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us