پاکستان میں اب ایک نہیں 2لیگ ہونگی، پی ایس ایل کے علاوہ کونسی لیگ کےانعقاد کا اعلان کردیا گیا، جانئے


لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان ہاکی فیڈریشن(پی ایچ ایف) نے رواں برس ہاکی لیگ کروانے کا اعلان کر دیا۔ہاکی کے حلقوں سے اچھی خبر آگئی، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے رواں برس ہاکی لیگ کروانے کا اعلان کر دیا۔ سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ لیگ 2020 ءمیں ہی ہو گی، قوم کو لیگ کی تفصیلات کے بارے میں میڈیا کے ذریعے جلد آگاہ کیا جائے

Advertisement

گا۔نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں چیف سلیکٹر منظور جونیئر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے سال کا سورج پاکستان ہاکی کے لیے بہتر ہوگا، گزشتہ سال کے برعکس 2020 ءہاکی کے لئے بہترین ہوگا، جونیئر چمپئن شپ کرانے کامقصد نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا تھا، پہلے ادوار میں ایسے ٹورنامنٹ کو اگنور کیا۔آصف باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ جونئیر اشیا کپ کے لیے ٹریننگ کمپ کے لئے 54 لڑکوں کو مدعو کررہے ہیں ،دو ہفتوں پر مشتمل ٹریننگ کیمپ لاہور میں منعقد ہوگا، دانش کلیم کیمپ کی نگرانی کریں گے جب کہ محمد عمران، مدثر علی خان رانا ظہیر بابر معاون کوچز کے فرائض انجام دیں گے،ہر دورہ پر ٹیم منیجر الگ الگ ہونگے، آصف باجوہ نے کہا کہ تمام کوچز کوالیفائڈ ہے، جو کوچز دستیاب ہیں ان میں دانش کلیم سے بہتر کوئی نہیں۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us