قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد امریکی صدر نے جلتی پر تیل چھڑک دیا، ٹرمپ کا ایسا ٹویٹ کے ایرانیوںمیں غصے کی لہر دوڑ گئی


واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا کی جانب سے ایرانی جنرل قاسلم سلمانی کو قتل کرنے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹویٹ نے ایرانیوں کو آگ بگولہ کردیا ۔ تفصیل کے پینٹا گون کی جانب سے ایرانی جنرل قاسم سلمانی کی ہلاک کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد ایران نے سخت ردعمل دیا تھا ۔ تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے اکاونٹ سے

Advertisement

امریکی پرچم لگا دیا گیا۔جس سے ایرانی کا غصہ شدید ہو گیا ہے۔ تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کی اس ٹویٹ کو امریکی شہریوں کی جانب سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ، ایک امریکی شہری ٹویٹر صارفین نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ماضی یاد دلائی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایک دن سابق امریکی صدر اوباما ایران پر حملہ کر دیں گے۔ایک صارف نے لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی پرچم کی تصویر اس لئے لگائی ہے کیونکہ کسی نے پوچھ لیا تھا کہ پرچم پر کتنے ستارے بنے ہوئے ہیں۔فضائی حملے میں ایران کے سینئر کمانڈر قاسم سلیمانی ہلاک۔ بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر فائر کیے گئے میزائل سے سات افراد ہلاک ہوئے گئے۔ امریکہ نے ایران القدس کمانڈر قاسم سلیمانی پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی تھی ۔ پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے امریکی حملے میں ایران قدس فورس کے کمانڈر سلیمانی ہلاک ہو چکے ہیں: تفصیلات کے مطابق پینٹاگون نے کہا کہ امریکی حملے میں ایران قدس

فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی ہلاک ہو گئے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ قاسم سلیمانی عراق اور مشرق وسطی میں مستعدی طور پر امریکیوں پر حملے کرنے کے منصوبے بنا رہے تھے۔دوسری جانب ایران نے بھی نتائج بھگتنے کی دھمکی دے دی ہے۔ امریکا کی جانب کے ایران القدس کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد ایرانی نے امریکا کو نتائج کیلئے تیار رہنے کی دھمکی دے دی ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا کو ایرانی جنرل کو ہلاک کرنے کے نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ جنرل سلمانی کو مارنے والے قاتل سنگین بدلے کا انتظار کریں۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us