انور لودھی نے لفافے لینے والے صحافیوں کو ٹشو پیپر قرار دے دیا


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئرملکی صحافی اور تجزیہ کار انو ر لودھی نے آرمی چیف کی ایکسٹینشن کی حمایت پر مسلم لیگ (ن) کو شدید تنقید کرنے والے صحافیوں کو استعمال ہونے والے ٹشو پیپر قرار دے دیا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انور لودھی کا کہناتھا ” وہ صحافی جو ووٹ کو عزت دو والے بیانیے کو پروموٹ کرتے رہے

وہ باجوہ کی ایکسٹینشن کی حمایت پر شریفوں کو گالیاں دے رہے ہیں۔بے چارے شرمندگی سے مرے جا رہے ہیں کہ شریفوں نے ڈیل کےلئے انھیں استعمال کر لیا۔ انھیںسوچنا چاہیے تھا کہ لفافے لینے والوں کی اوقات بس ٹشو پیپر جتنی ہی ہوتی ہے۔”



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us