بھارت آزاد کشمیر پر حملےکےلئے تیار ہے، بھارتی آرمی چیف


دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے نئے آرمی چیف نے بھی آزاد کشمیر پر حملے کی دھمکی دے دی۔اپنے ایک انٹر ویو میں بھارت کے نئے آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے والے جنرل منوج مکنڈرا کہتے ہیں کہ بھارتی فوج پاکستانی کشمیر پر حملے کےلئے پوری طرح تیار ہے اور حکم ملتے ہی منصوبے کے مقاصد حاصل ہو جائیں گے۔جنرل مکنڈرا نے بتایا کہ بھارتی

Advertisement

فوج کسی بھی قسم کے آپریشن کےلئے پوری طرح تیار ہے۔ یاد رہے کہ نئے بھارتی آرمی چیف کی تعیناتی پر ڈی جی آئی ایس پی آ ر کی جانب سے خوش آمدید کا پیغام جاری کیا گیا تھا اور اس خواہش کا اظہار کیا گیا تھا کہ امید کرتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پیش آنے والے گزشتہ سال جیسی ٹینشن دوبارہ نہیں بنے گی۔لیکن بھارتی آرمی چیف کی جانب سے وہی رد عمل سامنے رکھا گیا جس میں پاکستان کے خلاف صرف اور صرف زہر ہی اگلا گیا ہے۔بھارتی آرمی چیف نے مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر جنگ کا سماء بنانے کی کوشش کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کشمیر سرحد پر فوج تعینا ت کر دی ہے، اگر ضرورت پری تو افواج بھارت کے پاس آزاد کشمیر پر حملہ کرنے کے لئے بہت سے منصوبے ہیں

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us