ایرانی کمانڈرجنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر کس نے رقص کیا ،حیران کن ویڈیو سامنے آگئی


واشنگٹن(ویب ڈیسک ) امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے امریکی حملے میں ایرانی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے عراق کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں عوام کو عراقی پرچم تھامے بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو کے ساتھ مائیک پومپیو نے کہا کہ

Advertisement

ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر عراقی عوام سڑکوں پر رقص کررہے ہیں۔عرب خبر رساں ادارے خلیج ٹائمز کے مطابق مائیک پومپیو نے مزید کہا کہ عراقی شہری آزادی کے لیے گلیوں میں ناچ رہے ہیں اور جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر شکر گزار ہیں۔واضح رہےکہ ایرانی فوج کے اہم ترین کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کی گاڑی کو کو بغداد کے ائیرپورٹ کے قریب امریکی صدر کے حکم پر نشانہ بنایا گیا اور ان کی گاڑی پر راکٹ فائر کیے گئے جس میں قاسم سلیمانی جاں بحق ہوگئے۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us