سعودی عرب نے پاکستان میں کثیر سرمایہ کاری کی حامی بھر لی


اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سعودی عرب نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی حامی بھر لی ہے۔قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے سعودی عرب کے دوروں کے ثمرات سامنے آنے لگے ہیں۔سعودی عرب نے پاکستان میں کثیر سرمایہ کاری کی حامی بھر لی ہے۔سعودی عرب چنیوٹ میں لوہے اور تانبے کے ذخائر نکالنے میں سرمایہ کاری

کرے گا۔چیف سیکرٹری آفس کے معتبر ذرائع کے مطابق چنیوٹ میں معدنیات کے ذخائر سی پیک پراجیکٹ کا اہم حصہ قرار دے دئیے گئے ہیں۔7 ارب 50 کروڑ امریکی ڈالر سے زائد مالیت کے 250 میٹرک ٹن ذخائر نکالے جائیں گے۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے پاکستان کے دورے کے دوران انہیں چنیوٹ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی تھی۔گذشتہ سال ستمؤمبر میں سعودی عرب نے سعودی ولی عہد کے دورے کے دوران پاکستان میں کی گئی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر عمل درآمد کو تیز بنانے کی یقین دہانی کروائی تھی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us