عدالت نے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17 جنوری تک توسیع کردی


لاہور(نیوز ڈیسک )احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور رمضان شوگر ملز کیس میں گرفتار اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں سترہ جنوری تک توسیع کردی۔آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔عدالت نے حاضری لگانے کے بعد حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17 جنوری تک توسیع کردی۔ چوہدری شوگر ملز کیس میں نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے بتایا کہ ان کے مؤکل بیرون ملک زیر علاج ہیں، ان کی حالت ابھی ٹھیک نہیں،ملک واپس انے پر عدالت میں پیش ہو جائیں گے۔عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ پیشی پر نواز شریف کی صحت کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کو چوہدری شوگر ملز کیس میں جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔عدالت نے یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17جنوری تک توسیع کردی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us