پاکستان نے بھارت کے نئے آرمی چیف کی سازش کو ناکام بنا دی


اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پاکستان نے بھارت کے نئے آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل منوج مکند ناراوین کے آزاد جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار ‘پیشگی حملوں’ کے ‘غیر ذمہ دارانہ بیان’ کو مسترد کردیا۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘پاکستان کے عزم اور تیاری کے بارے میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے، کسی بھی جارحانہ

اقدام پر سخت جواب دیا جائے گا، کسی کو بھی بالاکوٹ میں بھارتی مس ایڈوینچر کے نتیجے میں پاکستان کے موثر ردعمل کو یاد رکھنا چاہیے۔بیان میں کہا گیا کہ ‘بھارت کی اشتعال انگیزیوں کے باوجود پاکستان خطے میں امن اور سلامتی کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا’۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us