بے روزگار نوجوانوں کیلئے خوشخبری،پنجاب پولیس کو سینکڑوں بھر تیو ںکی منظوری مل گئی


لا ہور (نیوز ڈیسک )حکومت پنجاب نے محکمہ پولیس میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے 310 نئی بھرتیوں کی منظوری دے دی۔پنجاب حکومت نے اداروں میں نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کر رکھی تھی تاہم اب صوبائی حکومت نے پنجاب پولیس میں بھرتیوں پرعائد پابندی ختم کردی ہے اور پنجاب پولیس میں 310 نئی بھرتیوں کے لیے خصوصی طور پر

منظوری بھی دے دی۔ اس ضمن میں اسٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ نے محکمہ داخلہ کی جانب سے ارسال کردہ سمری منظور کرلی ہے۔ ایلیٹ پولیس ٹریننگ اسکول کی سیکیورٹی کے لیے ریٹائرڈ آرمی عملے کی بھرتی کا فیصلہ کیا گیا ہے، ریٹائرڈ آرمی عملہ ایلیٹ پولیس ٹریننگ اسکول میں سیکیورٹی کی ذمہ داری سرانجام دے گا، جب کہ اسپیشل برانچ میں ٹیکنکل کیڈر کی 277 پوسٹوں پر اسٹاف کی بھرتی پر منظوری دے دی گئی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us