ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکہ کیخلاف طبل جنگ بجا دیا


اشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کی جانب کے ایران القدس کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد ایران نے امریکا کو نتائج کیلئے تیار رہنے کی دھمکی دے دی ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا کو ایرانی جنرل کو ہلاک کرنے کے نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ جنرل سلمانی کو مارنے والے قاتل سنگین بدلے کا انتظار کریں۔ انہوں نے کہا کہ جنرل سلمانی ایک بہادر سپاہی تھی ۔ خامنہ ای نے کہا کہ جنرل سلمانی کے قتل نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف مزاحمت کو مزید دوگنا کردیا ہے۔ امریکا کو سخت انتقامی کارروائی کیلئے تیار رہنا چاہیے۔ امریکا کی جانب سے ایرانی جنرل سلمانی کو ہلاک کرنے پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ایران میں تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا ۔
واضح رہے اس سے قبل امریکہ نے ایران القدس کمانڈر قاسم سلیمانی پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔ پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا امریکی حملے میں ایران قدس

فورس کے کمانڈر سلیمانی ہلاک ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قاسم سلیمانی عراق اور مشرق وسطی میں مستعدی طور پر امریکیوں پر حملے کرنے کے منصوبے بنا رہے تھے۔ پینٹاگون نے ایک بیان میں کہا ہے کہ “صدر کی ہدایت پر، امریکی فوج نے قاسم سلیمانی کو ہلاک کرکے بیرون ملک امریکی اہلکاروں کے تحفظ کے لئے فیصلہ کن دفاعی کارروائی کی ہے” ان کا مزید کہنا ہے کہ “اس اسٹرائیک کا مقصد آئندہ کے ایرانی حملے کے منصوبوں کی روک تھام تھا” مزید یہ کہ امریکہ پوری دنیا میں اپنے شہریوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے ضروری کارروائیاں جاری رکھے گا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us