سپرپاور امریکا نے اپنے جدید ترین طیارے کہاں چھپا کر رکھے ہیں؟جان کر آپ بھی یقین نہیں کرسکیں گے


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سپرپاور امریکا نے اپنے جدید ترین طیارے کہاں چھپا کر رکھے ہیں؟جان کر آپ بھی یقین نہیں کرسکیں گے ۔۔۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیواڈا میں امریکا نے اپنی ’ٹونوپاہ ٹیسٹ رینج‘ کی فوجی تنصیبات میں کئی جدید ترین اور خفیہ لڑاکا طیارے چھپا رکھے ہیں۔ مذکورہ رپورٹ

Advertisement

’’دی ڈرائیو‘‘ کی ذیلی ویب سائٹ ’’وار زون‘‘ پر سمبر میں شائع کی گئی تھی۔
یہ ویب سائٹ جنگوں، جنگی ہتھیاروں ، عسکری تحقیق پر تجزیوں کو شائع کرتی ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سٹلائٹ سے لی گئی تصویر میں یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ نیواڈا میں امریکی بیس پر جنگی جہازوں کے اگلے یا پچھلے حصے چھت سے باہر نکلے ہوئے ہیں جو کہ دیکھے جا سکتے ہیں۔ اس رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا اپنی جدید ترین لڑاکا طیارے یہیں پر چھپا کر رکھتا ہے۔
یاد رہے کہ یہ وہی جگہ ہے جہاں پر امریکا سرد جنگ کے دنوں میں امریکی بمبار اور لڑاکا طیاروں کے ابتدائی خفیہ تجربات انجام دیئے گئے تھے۔ سیٹلائٹ سے لی گئی اس تصویر میں

کئی بنکرز دیکھے جا سکتے ہیں اور اگر اسکا بخور مشاہدہ کیا جائے تو ان بنکرز کے اگلے اور پچھلے حصوں سے جنگی جہازوں کے حصے باہر نکلے ہوئے دکھائی دے سکتے ہیں۔ ایک جگہ تو ایسی بھی ہے جہاں پر کھڑی چیز بلکل ایک لڑاکا ہوائی طیارہ ہی نظر آتی ہے۔
یاد رہے کہ ٹونوپاہ ٹیسٹ رینج، نیواڈا کے صحرا میں ’’ایریا 51‘‘ کے ساتھ ہی موجود ہے۔ یہ وہی جگہ ہے جہاں ماضی میں اڑن طشتریاں دیکھنے کے دعوے کیے جاتے تھے لیکن ماہرین نے کہا ہے کہ یہاں اصل میں لڑاکا طیاروں کے علاوہ جدید قسم کے جیٹ انجنوں پر بھی خفیہ کام کیا جاتا رہا ہے۔ انہی کو لوگ اڑن تشتیان سمجھتے رہےہیں ۔

<iframe width=”789″ height=”444″ src=”https://www.youtube.com/embed/EZKr1GWK030” frameborder=”0″ allow=”accelerometer; autoplay; encrypted-media; gyroscope; picture-in-picture” allowfullscreen></iframe>


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us