وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر فیصل آباد جائیں گے


اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر فیصل آباد جائیں گے، وزیر اعظم علامہ اقبال انڈسٹرئیل اسٹیٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے، اس منصوبے پر کل 400 ارب روپے لاگت آئے گی۔وزیراعظم عمران خان آج فیصل آباد کا دورہ کررہے ہیں،ایک روزہ دورے کے دوران وزیراعظم علامہ اقبال انڈسٹرئیل اسٹیٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے، صنعتی شہر 3ہزار 217 ایکٹر میں قائم ہوگا۔علامہ اقبال صنعتی شہر کےلیے 125 ارب چین اور

35 ارب پاکستان فراہم کرے گا، اس منصوبے سے 3 لاکھ نوکریاں پیدا ہوں گی۔ نئےصنعتی شہر میں ٹیکسٹائل، بلڈنگ کنسٹرکشن، آٹوموبائل، اسٹیل، کیمیکل، فارما صنعت، فوڈ پراسیسنگ، لائیٹ انجینئرنگ سمیت ہر طرح کی صنعت بنے گی،وفاقی حکومت بجلی اور گیس کی ضروریات پوری کرے گی۔ وزیراعظم فیصل آباد میں پناہ گاہ کا بھی افتتاح کریں گے جبکہ ڈی سی فیصل آباد “کلین فیصل آباد” پر بریفنگ دیں گے۔وزیراعظم عمران خان تقریب سے اہم خطاب بھی کریں گے، تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت اہم حکومتی شخصیات بھی شریک ہوں گی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us