سرکاری وکلاء کو تنخواہ کے ساتھ 30فیصد اضافی الاؤنس ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا


لاہور(ویب ڈیسک)عدالتوں میں حکومت کی پیروی کرنے والے سرکاری وکلاء کو تنخواہ کے ساتھ 30فیصد اضافی الاؤنس ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔محکمہ قانون وپارلیمانی امور کے مطابق صوبہ بھر میں کام کرنے والے سرکاری وکیلوں کو ادا کی جانے والی تنخواہ کے علاوہ 30فیصد اضافی الاؤنس کی تجویز پر مبنی سمری ارسال کر دی گئی ہے۔ محکمہ خزانہ

Advertisement

پنجاب نے محکمہ قانون وپارلیمانی امور پنجاب کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر اعتراضات عائد کئے تاہم حکومت نے محکمہ خزانہ پنجاب کے اعتراضات کو نظر انداز کرتے ہوئے سرکاری وکلاء کوالاؤنس دینے کی سمری منظور کر لی۔مذکورہ سمری اب حتمی منظوری کے لئے صوبائی کابینہ کو ارسال کی جائے گی۔ سرکاری وکلاء کو دئیے جانے والے الاؤنس کی مد میں صوبائی حکومت کو سالانہ 60لاکھ روپے سے زائد اخراجات برداشت کرنا پڑیں گے۔صوبائی کابینہ کی منظوری ملتے ہی محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جائے گا۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ نئے سال کی پہلی خبر نے ہی بلڈ پریشر بڑھا دیا، حکومت نے بجلی، پٹرول اور آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ سینٹ اجلاس کے دور ان اظہار خیال کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پارلیمنٹ کا کام ہی قانون سازی ہے، عوام ہماری طرف دیکھ رہے ہیں، ہم جائزہ لیں ہم نے ایک سال میں کیا قانون سازی کی ہے؟انہوں

نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں اگر ہم کوئی کام نہیں کرسکے تو وہ قانون سازی نہیں کرسکے، اس کی وجہ یہ ہے کہ حکومت نے خود دلچسپی نہیں لی، اگر کوئی کام ہوا تو قائد ایوان پیش کریں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ غربت سے نکلنے کا راستہ یہی ہے کہ ہمت کریں، دباؤمیں نہ آئیں، چوری ایک روپے کی ہو یا ایک ارب کی، چوری ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ جن لوگوں نے 27ستمبر کو یو این او میں آ پ کا ساتھ دیا آج وہی آپ سے شاکی ہیں۔سراج الحق نے کہا کہ اداروں کے درمیان ٹکراؤ کی کیفیت ہے، پہلی بار تاریخ میں دیکھا کہ وزیراعظم جلسہ عام میں کھڑے ہوکر بڑی عدالت پر تنقید کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے لیے غدار کا لفظ سب سے پہلے عمران خان کے منہ سے سنا۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ نیب آرڈیننس میں طے کیا ہے کہ 50 کروڑ کا غبن معاف ہے، اس کامطلب یہ ہوا کہ آپ نے 50 کروڑ کے حرام کو حلال کردیا، چوری ایک روپیکی ہو یا ایک ارب کی، چوری ہوتی ہے۔

<iframe width=”789″ height=”444″ src=”https://www.youtube.com/embed/EZKr1GWK030” frameborder=”0″ allow=”accelerometer; autoplay; encrypted-media; gyroscope; picture-in-picture” allowfullscreen></iframe>


اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us