نواز شریف نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر پارٹی کو اہم ہدایات جاری کردیں


لندن(نیوز ڈیسک ) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کےلیے منظور کیے گئے آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر پارٹی کو اہم ہدایات جاری کردیں۔لندن روانگی کے بعد نوازشریف نے اپنے پہلے بیان میں خواجہ آصف کو تحریری ہدایات جاری کیں اور کہا کہ اہم بل 24 یا 48 گھنٹوں میں منظور نہیں کیے جاتے لہٰذا آرمی ایکٹ

ترمیمی بل کی منظوری کے لیے کم سے کم یہ ٹائم فریم اپنایا جائے کہ بل آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے اور اسٹینڈنگ کمیٹی کو ریفر کردیا جائے۔انہوں نے کہاکہ جلدبازی نہ کریں اور پروسیجرز بلڈوز نہ کریں، اتنا اہم بل منظور کرنے کے لیے پارلیمنٹ کو ربر اسٹیمپ جیسا نظر نہیں آنا چاہیے، حکومت پر زور دیا جائے کہ پارلیمانی اقدار اپنائی جائیں اور بل پر مثبت انداز سے دیکھا جائے گا مگر پارلیمنٹ کی توقیر پر سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


Copyright © 2017 https://pakistanlivenews.com All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Disclaimer | Contact Us